نئی دہلی،9اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پارلیمنٹ میں آج ہندوستان چھوڑو تحریک کے 75سال مکمل ہونے پر خصوصی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔اس پر راجیہ سبھا میں بحث کے دوران وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ ہمارے ملک کے جوانوں میں ملک کی حفاظت کرنے کی صلاحیت ہے، ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی ہے۔جیٹلی نے کہا کہ ملک کے کئی حصوں میں جو لوگ آئین کو نہیں مانتے ہیں، وہ آئین پرحملہ کر رہے ہیں۔جیٹلی بولے کہ ملک کے اندر مختلف خیالات رکھنے والے لوگوں کو فیصلہ کن عمل میں لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی اور اپوزیشن میں جو لکشمن ریکھا رہتی ہے، وہ بنی رہنی چاہئے۔جیٹلی نے کہا کہ آج ملک کی سیاست کو دیکھ کر بہت سوال کھڑے ہوتے ہیں، جن کے جواب ڈھونڈنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 1962کی جنگ سے سبق سیکھا اور اپنی فوج کو مضبوط کیا،جس کا اثر 1965اور 1971میں دکھا،ہم نے دہشت گردی کی وجہ سے ایک وزیر اعظم اور ایک سابق وزیر اعظم کو کھو یا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ 9اگست کو ہندوستان چھوڑو تحریک کا آغاز مانا جاتا ہے پر بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ یہ تحریک 8اگست 1942سے شروع ہوئی تھی۔گووالیا ٹینک میدان سے گاندھی جی نے تقریر کی۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کو ایک منتر دینا چاہتا ہوں جسے تم نے اپنے دل میں اتار لو، یہ منتر ہے، کرو یا مرو،بعد میں اسی گووالیا ٹینک میدان کو اگست کرانتی میدان کے نام سے جانا جانے لگا۔